لاہور ڈویژن : 13لاکھ 33ہزار ایکڑ پر گندم کاشت کا ہدف

لاہور ڈویژن : 13لاکھ 33ہزار ایکڑ پر گندم کاشت کا ہدف

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )کمشنر زید بن مقصود کی زیر صدارت ستھرا پنجاب، گندم کاشت اہداف اور دھی رانی پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

محکمہ زراعت کی جانب سے کہا گیا لاہور ڈویژن میں گندم کی 13لاکھ 33ہزار ایکڑ پر کاشت کا ہدف ہے جس میں ابتک 66فیصد ایکڑ پر کاشت ہوچکی ہے جو پچھلے سال سے زیادہ ہے ۔ کمشنر نے شیخوپورہ ،ننکانہ،قصور اور لاہور میں گندم بوائی اہداف کا بھی جائزہ لیا۔ اس بارے بتایا گیا گندم بوائی اگلے ہفتے تک ہدف کے قریب پہنچ جائیگی ۔ کمشنر نے دھی رانی پروگرام کے تحت رجسٹریشن اور درخواستوں کے تصدیقی مراحل کا جائزہ لیا، انہوں نے شہری خدمات فراہمی کے پی آئیز کا بھی جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں