بغیر کاغذات 463 کاروں اور 16 ہزار موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی

بغیر کاغذات 463 کاروں اور 16 ہزار موٹر سائیکلوں  کے خلاف کارروائی

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے قیامِ امن کے لئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ اور عارضی ناکوں کے ذریعے مشکوک افراد اور۔۔۔

 گاڑیوں کی مو ثر چیکنگ کے دوران رواں سال 1لاکھ 54ہزارسے زائد کاروں و دیگر ہیکلز اور 8 لاکھ 65 ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا ۔ ترجمان نے بتایا بغیر کاغذات کے 463 کاروں اور16ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ناکوں پر چیکنگ کے دوران82موٹرسائیکلوں کواپلائیڈ فار، 8کوغیر نمونہ نمبر پلیٹس اور172 کو 550ضابطہ فوجداری کے تحت بند کر ایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں