شہری سے 60لاکھ چھین لیے ،8موٹرسائیکلیں چوری

 شہری سے 60لاکھ چھین  لیے ،8موٹرسائیکلیں چوری

قصور(نمائندہ دنیا) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلوں سے محروم کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ الہ آباد کے علاقہ گہلن ہٹھاڑ کے رہائشی نعیم سرور کی حویلی میں دیوار پھلانگ کر داخل ہونے والے ڈاکو60لاکھ نقدی چھین کر فرارہو گئے فقیریے والا میں شفاقت علی کے گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بناکر ڈاکوؤ ں نے 50ہزار نقدی، ایک تولہ طلائی زیورات، 4 موبائل فونز ، عابد حسین سے ڈاکوؤں نے رائے ونڈ روڈ پر 35ہزار نقدی ، موبائل ، محمد نوید سے نتھو کی قبرستان کے قریب ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل اور ہزاروں کی نقدی چھین لی۔مختلف مقامات سے آٹھ موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں