محکمہ خزانہ کا اعتراض ،عارضی اساتذہ کی تعداد میں کمی

محکمہ خزانہ کا اعتراض ،عارضی اساتذہ کی تعداد میں کمی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ خزانہ کے اعتراض کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن نے عارضی اساتذہ کی تعداد میں کمی کردی گئی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے عارضی اساتذہ کی بھرتی کے لیے نئی سمری بھجوا دی۔ سکولوں میں 12 ہزار سی ٹی آئیز رکھے جائیں گے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے پہلے 25 ہزار اساتذہ کی بھرتی کے لیے سمری بھجوائی تھی۔محکمہ خزانہ کے اعتراض کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن نے تعداد کم کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں