اسلامی جمعیت کا 18 دسمبر کو مال روڈ پر مظاہرے کااعلان

اسلامی جمعیت کا 18 دسمبر کو مال روڈ پر مظاہرے کااعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تعلیمی اداروں کی نجکاری، فیسوں میں بہت زیادہ اضافے اور طلبہ یونین کے انتخابات کی بحالی کے حوالے سے اسلامی جمعیت طلبہ نے 18 دسمبر کو مال روڈ پر ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا گیا۔

پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم صوبہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی نجکاری کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔ فیسوں میں مسلسل اضافے نے عوام کے لیے تعلیم کے دروازے بند کر دیے ہیں۔ سپریم کورٹ کے واضح فیصلے کے باوجود طلبہ یونین کی بحالی میں تاخیر کا جواز کیا ہے ؟ اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور عبداللّٰہ بن عباس کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف شہر کے ہر تعلیمی ادارے کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔ اگر یوننیز الیکشنز منعقد نہ کئے گئے تو پہلے مرحلے میں شہر کے تمام تعلیمی اداروں میں کلاسز بائیکاٹ مہم چلا دیں گے ،دوسرے مرحلے میں تمام تعلیمی اداروں کے باہر دھرنے دئیے جائیں گے اور طلبہ تب گھروں کو نہ لوٹیں گے جب تک مطالبات منظور نہ ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں