منشیات فروش گرفتار،40لٹر شراب،چالوبھٹی برآمد
تلونڈی(نامہ نگار)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کوگرفتارکرکے 40لٹرشراب،چالوبھٹی اورسامان برآمدکرلیا۔
پولیس نے مولاپورروڈ پرچھاپہ مارکر اکبر چنگڑ کو دیسی شراب کی چالو بھٹی سمیت قابوکرلیا، جس سے 40لٹرشراب اوربھٹی کاسامان بھی قبضہ میں لے لیا ، پولیس نے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیااور مزیدتفتیش جاری ہے۔