عبدالعلیم خان کی غضنفر عباس چھینہ کے گھر آمد ،بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

 عبدالعلیم خان کی غضنفر عباس  چھینہ کے گھر آمد ،بھائی کے  انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور(سیاسی نمائندہ)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی پنجاب اسمبلی کے رکن و پارٹی رہنما غضنفر عباس چھینہ کے گھر گئے۔۔۔

 جہاں انہوں نے ان کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما و اراکین اسمبلی عون چودھری ،رانا نذیر احمد خان،میاں خالد محمود اور شعیب صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں