پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید 10 لاکھ روپے جاری

 پولیس ملازمین کو طبی اخراجات  کیلئے مزید 10 لاکھ روپے جاری

لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پولیس نے مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید 10 لاکھ روپے جاری کر دئیے۔

تفصیل کے مطابق راولپنڈی کے کانسٹیبل سید محمد وہاب عارف کو میجر سرجری کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے ۔لاہور پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل نعیم رضا بھٹی کو اوپن ہارٹ سرجری کیلئے 2 لاکھ،ڈی ایس پی اعجاز حسین بخاری کو پتے کے آپریشن کیلئے 1 لاکھ ، غازی ہیڈ کانسٹیبل عامر محمود کو ہرنیا کے آپریشن کیلئے 1 لاکھ،سینٹری ورکر آصف ندیم خان کو ٹانگ کی سرجری کیلئے 1 لاکھ،کانسٹیبل مقبول احمد کو آنکھوں کے آپریشن کیلئے 1 لاکھ ، کانسٹیبل علمدار حسین (مرحوم) کی اہلیہ کو علاج کیلئے 70 ہزار جبکہ سب انسپکٹر ارحم اذان کو طبی اخراجات کیلئے 50 ہزار روپے جاری کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں