پی پی سفر بے نظیر کا آغاز 26 دسمبر سے کریگی:حسن مرتضیٰ
لاہور(سپیشل رپورٹر )پی پی سنٹرل پنجاب 26دسمبر کو سفر بے نظیر کا لاہور ریلوے سٹیشن سے آغاز کریگی۔اس سفر کوسفر بے نظیرکا نام دیا گیا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماؤں سید حسن مرتضیٰ اور شہزاد سعید چیمہ نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا 27دسمبر کی صبح ٹرین نو ڈیرو پہنچے گی اور گڑھی خدا بخش میں چیئرمین بلاول بھٹو کی تقریر کے بعد 27دسمبر کی رات ٹرین لاہور کیلئے روانہ ہو گی۔