لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کیلئے 6ارب سے ترقیاتی کاموں کا منصوبہ

لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کیلئے 6ارب سے ترقیاتی کاموں کا منصوبہ

لاہور (شیخ زین العابدین) لاہور کو سسٹین ایبل سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کیلئے دائرہ کار بڑھا دیا گیا،گلبرگ کے بعد ڈی اے کی 6 سکیموں کا چناؤ بھی کر لیا گیا۔

 شہر کی ایک سو پرائیویٹ سکیموں کو بھی سسٹین ایبل ماڈل پر منتقل کیا جائیگا۔تفصیل کے مطابق سسٹین ایبل سمارٹ سٹی پراجیکٹ کا آغاز گلبرگ سے کر دیا گیا،اس منصوبے کی وزیر اعلیٰ نے منظوری دی۔لاہور کو سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کیلئے 6 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ گلبرگ سکیم میں 9 کروڑ 58 لاکھ روپے سے ترقیاتی کام کئے جائیں گے ۔ ایل ڈی اے اپنی ہاؤسنگ سکیموں میں سمارٹ سٹی ماڈل کے تحت کام کرے گا ۔فضائی آلودگی پر قابو پانے اور لیوایبل انوائرنمنٹ کی فراہمی کیلئے پلان بنایا گیا،اس ماڈل کیلئے ایل ڈی اے کی 6 سکیموں کا چناؤ کیا گیا۔ جوہر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن،سبزہ زار ،گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ اور ایل ڈی اے ایونیو ون میں بھی سسٹین ایبل سمارٹ سٹی ماڈل لاگو کیا جائے گا۔ 6 سکیموں میں سٹریٹ اور روڈ لائٹس کو سولر پر منتقل کیا جائیگا،ہر شخص کی فٹ پاتھ تک آسان رسائی کو یقینی بنایا جائیگا۔ گرین بیلٹس، ایکوافائر ری چارج اور بارشی پانی کو محفوظ بنانے پر بھی عمل کیا جائے گا۔سمارٹ سٹی میں ریڑھی بانوں کیلئے علیحدہ بازار اور سکیم میں سائن بورڈز لگائے جائینگے ۔ سائیکل و موٹر بائیک لین،مرکزی تفریحی پارک اور سڑکوں پر پیچ ورک بھی کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں