ہائیکورٹ : موسم سرما کی تعطیلات کے دوسرے ہفتے کا ججز روسٹر جاری
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے موسم سرما کی تعطیلات کے دوسرے ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا،ججز روسٹر کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔
موسم سرما کی تعطیلات کے دوسرے ہفتے کے روسٹر میں اپیلوں کی سماعت کیلئے 2 ڈویژن بنیچ تشکیل دئیے گئے ہیں،پرنسپل سیٹ پر اہم اور فوری نوعیت کے کیسز کی سماعت کیلئے 7 سنگل بینچ تشکیل دئیے گئے ہیں،جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا۔