لاہور سفاری زو کے بعد چڑیا گھر بھی نیلام کر دیا گیا

لاہور سفاری زو کے بعد چڑیا گھر بھی نیلام کر دیا گیا

لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور سفاری زو کے بعد لاہور چڑیا گھر بھی نیلام کردیا گیا، پارکنگ اور اینٹری ٹکٹ سمیت مختلف سہولتوں کی فراہمی کا ٹھیکہ 50 کروڑ میں نیلام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب وائلڈلائف کو لاہور چڑیا گھر کی نیلامی میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ چڑیا گھر کا ٹھیکہ 50 کروڑ روپے میں نجی کمپنی کو دیا گیا ہے۔ نیلامی کی ریزور پرائس 32 کروڑ روپے رکھی گئی تھی، تاہم لاہور چڑیا گھر مینجمنٹ کمیٹی اور ڈی جی وائلڈ لائف کی بہترین حکمت عملی سے ٹھیکے کی نیلامی ہدف سے 18 کروڑ روپے زائد میں کی گئی ہے۔ نیلامی کے دوران دوسری سب سے بڑی پیش کش ساڑھے 48 کروڑ روپے دی گئی تھی۔ لاہور چڑیا گھر کی انٹری ٹکٹ 100 روپے، ایکوریم 100 روپے، سانپ گھر 200 روپے، واک تھرو ایوری 100 روپے، مکسڈ رئیلٹی 100 روپے، ورچوئل رئیلٹی 200 روپے اور زو ہولو ورس 300 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ جبکہ پارکنگ فیس الگ سے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں