یو ای ٹی : اوپن سورس ٹیکنالوجی پر عالمی کانفرنس کا انعقاد

یو ای ٹی : اوپن سورس ٹیکنالوجی پر عالمی کانفرنس کا انعقاد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں اوپن سورس ٹیکنالوجی پر دو روزہ 18 ویں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

الخوارزمی انسٹی ٹیوٹ یو ای ٹی کے زیر اہتمام کانفرنس میں مختلف بین الاقوامی یونیورسٹیز کے محققین اور سائنسدانوں نے اپنے مقالے پیش کئے۔ دیگر کانفرنسز کی طرح رواں برس بھی منعقدہ اس کانفرنس نے اپنی منفرد خصوصیات کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے محققین، ماہرین تعلیم، صنعتی ماہرین، پبلک سیکٹر اور نجی اداروں کو متاثر کیا۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین اپنے تحقیقی مقالے ، پینل ڈسکشن اور نمائش میں بھرپور دلچسپی لیتے ہیں۔ کانفرنس برائے اوپن سورس ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر جبکہ اختتامی تقریب میں فیڈرل ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کل تقریباً ہر چیز کے لیے اوپن سورس سافٹ ویئر کی ضرورت ہوتی ہے، کمیونیکیشن نیٹ ورک، انوینٹری، اکاؤنٹنگ، ذاتی پیداواری صلاحیت کے اوزار، رابطہ کا انتظام، اور آپریٹنگ سسٹم سبھی کیلئے اوپن سورس ٹیکنالوجی اہم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں