70مجسٹریٹس کیلئے ڈیڑھ لاکھ دکانوں کی چیکنگ ناممکن
لاہور(عمران اکبر)70 سے زائد مجسٹریٹس کے لئے ایک لاکھ 48 ہزار اشیائے ضروریہ کی دکانوں کی چیکنگ نا ممکن۔ شہر میں دس ہزار تندور، چار سو میگا سٹورز کی نگرانی کے لئے مانیٹرنگ نہیں ہو رہی۔
شہر کے متعدد تندوروں پر 14 روپے کی سادہ روٹی 16 روپے میں فروخت ہو رہی ہے ۔بیف اور مٹن سرکاری نرخ سے دوگناہ زیادہ فروخت ہو رہا ہے۔ دالیں، سبزیاں، سرخ و سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نہ رک سکا۔ دہی اور دودھ مہنگے داموں کھلے عام فروخت کئے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے چھاپوں پر ایف آئی آر کا اندراج کرایا گیا۔ دکاندار اشیائے ضروریہ پر پانچ روپے سے دس روپے منافع کما رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1568 مقامات کی چیکنگ، 06 مقدمات کا اندراج کیا۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت 14 روپے پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔