ثاقب رحمان پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ایگزیکٹو ممبر مقرر

ثاقب رحمان پنجاب سرمایہ کاری  بورڈ کے ایگزیکٹو ممبر مقرر

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے ثاقب رحمان کو پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کا ایگزیکٹو ممبر مقرر کردیا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ثاقب رحمان پاکستان مسلم لیگ اوور سیز کے کوآرڈینیٹر کے طور پر بھی اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے ثاقب رحمان کو تقرری کا نوٹیفکیشن دیا اور ان کیلئے نئی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں