گاڑیاں بنانیوالی 2 کمپنیوں کی ای ٹیکسی منصوبے میں دلچسپی
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)محکمہ ٹرانسپورٹ ای ٹیکسی منصوبے کیلئے تیار،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں دیوان گروپس اور این آر ٹی سی کیساتھ الگ الگ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی، ای وہیکلز کمپنیوں کے نمائندگان اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی، کمپنیوں نے پنجاب میں ای ٹیکسی منصوبے میں اظہار دلچسپی کیا، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ای ٹیکسی میں بھرپور دلچسپی دکھانے پر وہیکلز مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو سراہا اور کہا کہ بیروزگار افراد کیلئے ای ٹیکسی منصوبہ پیش کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ای ٹیکسی سروس سے روزگار کے بہترین مواقع پیدا ہونگے۔