مریم کی دستک پروگرام کا دائرہ کار 40 اضلاع تک وسیع
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)مریم کی دستک پروگرام کا دائرہ کار پنجاب کے 40 اضلاع تک وسیع کر دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق ارفع ٹاور میں چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا اب پنجاب بھر کے عوام دستک موبائل ایپ کے ذریعے 70 سے زائد عوامی اور کاروباری خدمات اپنی دہلیز پر حاصل کر سکتے ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا پی آئی ٹی بی کی وضع کردہ دستک موبائل ایپ کے ذریعے ڈومیسائل ، برتھ سرٹیفکیٹ، ایف آئی آر کاپی، لرنر ڈرائیونگ لائسنس اور ای سٹیمپنگ جیسی کئی خدمات گھر بیٹھے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ فیصل یوسف کا کہنا تھا سمارٹ فون نہ رکھنے والے شہری ہیلپ لائن 1202 پر کال کر کے بھی ان خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔