نجی سکولوں کی سروے رپورٹ غیر تسلی بخش ،دوبارہ کرنیکاحکم
لاہور(عاطف پرویز سے)شہر میں نجی سکولوں کی سروے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے کر سروے دوبارہ کرنے کے احکامات دے دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں نجی سکولوں کی تعداد جاننے کے لیے گزشتہ ماہ سروے شروع کیا گیا تاہم ایک ماہ بعد بھی اتھارٹی کی ٹیمیں تسلی بخش سروے نہ کرسکیں ۔ ٹیموں کی جانب سے سروے رپورٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او کو پیش کی گئی جس کو مسترد کرتے ہوئے دوبارہ سے سروے کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے دوبارہ سے سروے کرنے کی ہدایت کردی۔حالیہ سروے میں شہر میں صرف 300 غیر رجسٹرڈ سکول سامنے آئے تھے ۔اندازے کے مطابق شہر میں 10 ہزار سے زائد نجی سکولز ہیں۔لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ سکولوں کی تعداد 8 ہزار ہے ۔گزشتہ ماہ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے سروے شروع کیا گیا تھا۔ایجوکیشن اتھارٹی نے سروے کے لیے 20 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں ،مقررہ وقت میں بھی ٹیمیں تسلی بخش سروے نہ کرسکیں۔ عدالت کی جانب سے نجی سکولوں کی رجسٹریشن کو منسوخ کرکے ان کو دوبارہ سے کرنے کی ہدایت کی گئی جس میں یہ بھی کہا گیا ہے صرف ان سکولوں کی رجسٹریشن کی جائے جو طلبہ کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔