پی ایچ اے افسروں کاٹھیکیداروں سے ملکر خزانے کا نقصان
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پی ایچ اے افسروں نے ٹھیکیداروں سے سازباز کرکے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا، من پسند ٹھیکیداروں کو کنٹریکٹ دیئے گئے۔۔۔
جبکہ ٹھیکیداروں کو کام شروع ہونے سے قبل ہی سرکاری خزانے سے فنڈز ادا کر دیئے گئے، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر لاہور میں کروڑوں روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ، آڈیٹر جنرل نے پی ایچ اے میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کر دی، رپورٹ کے مطابق پی ایچ اے لاہور میں من پسند ٹھیکیداروں کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کروڑوں زائد ادا کیے ، ڈائریکٹر انجینئرنگ اور آپریشن نے ایم آر ایس ریٹ کے بر خلاف 3 کروڑ روپے زائد ادا کیے ، شعبہ مارکیٹنگ سال 2023-24 میں ساڑھے 7 کروڑ روپے ریکوری کرنے میں ناکام رہا ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ مختلف سکولوں اور دکانوں کے مالکان سے ساڑھے 7 کروڑ روپے ریکوری میں ناکام رہا، مختلف کیسز میں پی ایچ اے کے پاس ریکارڈ بھی نہ مل سکا، الیکٹرک اور بچوں کے جھولوں کی مد میں 7 ملین روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں، آڈیٹر جنرل نے مبینہ بے ضابطگیوں کا کیس پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ارسال کر دیا۔