محکمہ تعلیم کے ملازمین کاتنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف مظاہرہ

محکمہ تعلیم کے ملازمین کاتنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف مظاہرہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ تعلیم کے درجہ چہارم کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پنجاب ایجوکیشن کمپلیکس میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہرہ میں ملازمین نے بینرز اٹھا کر سیکرٹری اور سی او کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے بتایا کہ درجہ چہارم کے 334 ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ،تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے گھروں میں فاقے شروع ہو گئے ہیں۔مہنگائی کے دور میں تنخواہوں کے ساتھ گزارا نہیں ہو رہا، ہم بغیر تنخواہوں کے کیسے گزر بسر کریں ۔بعد ازاں مظاہرین سے سی او نذیر حسین چھینہ نے مذاکرات کیے اور پیر تک تنخواہوں کی ادائیگی کرنے کی یقین دہانی کرادی جس پر مظاہرین نے پیر روز تک احتجاج مؤخر کر دیا ۔ مظاہرین نے کہا کہ وعدے کے مطابق تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو سیکرٹری آفس کے باہر دھرنا دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں