اشیاخورونوش مقررہ سرکاری نرخوں سے مہنگی فروخت
لاہور(کامرس رپورٹر)عوام مہنگی اشیائے خورو نوش خریدنے پر مجبور، دال چنا سرکاری ریٹ لسٹ میں 355 روپے کلو، بازار میں معیاری دال چنا 370 روپے تک بک رہی۔۔۔
دال ماش 490 کے برعکس600 روپے کلو تک بک رہی، کالے چنے 340 کے برعکس 360 روپے کلوتک ،سفید چنے 290 کے برعکس 320 روپے کلو تک ،دال مونگ 340 روپے سرکاری ریٹ لسٹ میں ،بازار میں380 روپے کلو تک بک رہی ،چینی اوپن مارکیٹ میں 140 سے 150 روپے کلو تک فروخت ہورہی،گھی درجہ اول570 روپے کلو،درجہ اول کوکنگ آئل 570 روپے لٹر تک بک رہا۔