پولیس کانسٹیبل کی سرکاری خرچہ پر گردے کی پیوندکاری

پولیس کانسٹیبل کی سرکاری  خرچہ پر گردے کی پیوندکاری

لاہور (کرائم رپورٹر) سرگودھا پولیس کے کانسٹیبل تحسین عباس کے دونوں گردے ناکارہ ہونے پر زندگی کو خطرہ لاحق تھا۔

پنجاب پولیس نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر سے معاہدے کے تحت ٹرانسپلانٹ کے تمام اخراجات خود اٹھائے اور کا نسٹیبل تحسین عباس کو ٹرانسپلانٹ کے لئے کوئی ادائیگی نہیں کرنا پڑی جبکہ کا نسٹیبل تحسین عباس کی اہلیہ نے گردہ عطیہ کیا۔ کانسٹیبل تحسین عباس نے سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی اور اظہار تشکربھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں