اے ای اوز کے کنٹریکٹ میں توسیع کارکردگی سے مشروط
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سی ای او کی زیر صدارت اجلاس میں کہا گیا ہے کہ تمام اے ای اوز کی کنٹریکٹ میں توسیع ان کی پرفارمنس سے مشروط کردی گئی۔۔۔
سکولوں میں انفراسٹرکچر بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔تمام فیلڈ افسروں کو ہفتہ وار باقاعدہ مانیٹرنگ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کی ہے ۔سکولوں میں نجی تنظیموں کے تعاون سے سکول بہتر کرنے کے احکامات دیئے ہیں اور ضلع لاہور میں قائم تمام نجی سکولوں کا 10 تاریخ تک سروے کرنے کا حکم دیا ہے ۔غیر رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف کارروائی کا کہا گیا ہے۔