مزدوری کرنیوالے سینکڑوں افراد کی ریڑھیاں توڑدی گئیں

مزدوری کرنیوالے سینکڑوں افراد کی ریڑھیاں توڑدی گئیں

لاہور(عمران اکبر)غریبوں کی سینکڑو ریڑھیاں توڑی جانے لگی۔ حکومت کی جانب سے غریب مستحق عوام کا معاشی قتل شروع۔ دو وقت کی مزدوری کر کے روٹی کمانے والے سینکڑوں شہریوں کی ریڑھیاں توڑ دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو ریڑھی بانوں کا معاشی قتل کرنے کی رپورٹ نہ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو تجاوزات ختم کرنے کی سب اچھے کی رپورٹ جاری کی گئی۔ افسروں نے ویئر ہائوسز میں مستحق عوام کا سامان توڑنا شروع کر دیا۔ ویئر ہاؤسز کے باہر شہریوں کا سامان لینے کے لئے رش لگ گیا۔ سگیاں ویئر ہاؤس میں غریب عوام کی ریڑھیاں، کائونٹرز ،چار پائیاں، ہیوی مشینری سے تباہ کی جانے لگی۔ قوانین کے مطابق قبضے میں لیا گیا سامان نیلام کیا جا سکتا ہے۔ ایم او آر کاشف جلیل کی ہدایت پر غریب عوام کا سامان کرش کیا جانے لگا۔ سی او ایم سی ایل کے مطابق سامان کو کرش کر کے سکریپ کو نیلام کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں