گھریلو صارفین کیلئے صبح 6 سے رات 10 بجے تک گیس فراہمی کا شیڈول

گھریلو صارفین کیلئے صبح 6 سے رات 10 بجے تک گیس فراہمی کا شیڈول

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کا شیڈول مرتب کرلیا۔

حکام کی جانب سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے صبح 6سے رات 10بجے تک گیس فراہمی کا شیڈول مرتب کیا گیا ہے ، صارفین کو دن بھر گیس بلاتعطل فراہم کی جائے گی۔گیس وافر مقدار میں موجود ہونے کے باعث دن بھر فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے اس سے قبل صبح 6سے 9، دوپہر 11سے 2اور شام 6 سے رات 10بجے تک گیس فراہم کی جاتی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں