ہائیکورٹ:پولیس کو بچی کو 14 جنوری کو پیش کرنیکا حکم

ہائیکورٹ:پولیس کو بچی کو 14 جنوری کو پیش کرنیکا حکم

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو بچی بازیاب کرا کر 14 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے بازیابی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار زبیدہ رانی کی جانب سے وکیل نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ ملزمان نے رشتہ نہ دینے کے تنازع پر بچی کو اغوا کیا، رشتہ دار وارث بچی کے ساتھ شادی کرنا چاہتا ہے ،پہلے شادی شدہ ہونے پر رشتہ دینے سے انکار کیا تھا، بچی بکری چرانے گھر سے باہر گئی جہاں سے اسے اغوا کر لیا گیا،درخواست دینے کے باوجود پولیس بچی کو بازیاب نہیں کرا رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں