شہر کے پارکنگ سٹینڈز پر اوورچارجنگ نہ رک سکی
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)شہرکے پارکنگ سٹینڈز پر اوورچارجنگ نہ رک سکی۔تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل دس کی بجائے 30 روپے جبکہ کار 30 کی بجائے 50 سے 150 روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔۔۔
پارکنگ بورڈ اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے انتظامی ڈھانچہ تشکیل نہ دیا جا سکا۔پارکنگ کمپنی بورڈ کا 33واں اجلاس 2023 جنوری میں ہوا۔ پارکنگ کمپنی بورڈ کے فیصلے 24ماہ سے التوا کا شکارہیں،پارکنگ کمپنی کے چیئرمین کے الیکشن میں چناؤ نہ ہو سکا ۔کمپنی بورڈ کے چار آزاد ممبرز کا چناؤ بھی تاخیر کا شکار ہے ۔ذرائع کے مطابق ایک ماہ قبل اجلاس بلانے کے لئے سیکرٹری بورڈ کو ہدایت کی،سیکرٹری پارکنگ کمپنی نے اجلاس بلانے کا سرکلر تاحال جاری نہ کیا ۔ 34ویں بورڈ اجلاس کے ایجنڈا آئٹم میں کمپنی بورڈ کے چیئرمین کا چناؤ ہے ۔ایجنڈ آئٹمز میں پارکنگ سائٹس آؤٹ سورس اور آٹومیشن ہے ۔ایجنڈا میں پہلی پچاس پارکنگ سائٹس کا آٹومیشن ڈھانچہ رکھا گیا۔