لیسکو : پہلے مرحلے میں 18 ہزار سنگل فیز میٹرز جاری
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے میٹرز کی کمی پوری کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کردیئے، پہلے مرحلے میں 18 ہزار سنگل فیز میٹرز جاری کئے گئے ہیں۔
ترجمان لیسکو کے مطابق صارفین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنگامی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں، اس سلسلے میں شعبہ مٹیریل مینجمنٹ کی جانب سے 18 ہزار سنگل فیز میٹرز جاری کئے گئے ہیں جس کے بعد 4 اکتوبر تک ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے والے تمام صارفین کو میٹرز فراہم کردیئے گئے، آج مزید میٹرز جاری کیے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ لیسکو کے پاس تھری فیز میٹرز کی کوئی کمی نہیں، ادارے نے 2 جنوری تک ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے والے تمام صارفین کو تھری فیز میٹرز جاری کردیے ہیں۔