قتل کے ملزم کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل منظور ،بری

 قتل کے ملزم کی عمر قید کی سزا  کے خلاف اپیل منظور ،بری

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے قتل کے ملزم کی عمر قید کی سزاء کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے بری کردیا۔

عدالت نے ملزم ساجد حسین کو ناکافی گواہوں اور ثبوتوں کی بنا پر بری کیا،ملزم ساجد کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم کے خلاف سال 2018 میں تھانہ شاہکوٹ ضلع ننکانہ میں قتل کا بے بنیاد مقدمہ درج کیاگیا،سیشن عدالت ننکانہ صاحب نے سال 2021 میں ملزم کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں