دال چنا 50، دال ماش اور بیسن 30 روپے کلو تک سستے

دال چنا 50، دال ماش اور بیسن 30 روپے کلو تک سستے

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) روزمرہ کی 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی،2میں اضافہ، 6کے نرخ مستحکم رکھے گئے ۔

گزشتہ روز ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دال چنا باریک 50، دال چنا سپیشل 45،ماش دال دھلی ہوئی 30 ، بغیر دھلی ہوئی 15 ،کالا چنا موٹا لوکل 50 ، باریک لوکل 50، بیسن کی قیمت میں 30روپے کلو کمی کی گئی۔ نیو سپر باسمتی چاول ہول سیل 245، ریٹیل پرائس 250،مسور دال امپورٹڈ ہول سیل 255، ریٹیل پرائس260، روٹی 14 ،دودھ 170 ،مٹن 1600 ،بیف کی قیمت 800 روپے کلو مستحکم رہی۔ مونگ دال بغیر دھلی ہوئی 45 ،،سفید چنا موٹا امپورٹڈ کی قیمت میں 20 روپے کلو اضافہ ہوا۔ ہول سیل 300،ریٹیل پرائس 310 مقرر کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں