مالکان کے ڈانٹنے پر کمسن پر تشدد کرنیوالی گھریلو ملازمہ گرفتار

مالکان کے ڈانٹنے پر کمسن پر تشدد کرنیوالی گھریلو ملازمہ گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) مالکان کی جانب سے ڈانٹ کا بدلہ لینے کے لیے نومولود پر تشدد کرنے والی گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق تین ماہ کے بچے پر تشدد اور گھر سے چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ صائمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ کمسن پر تشدد کرنے کی فوٹیج گزشتہ روز منظر عام پر آئی تھی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون بچے کو جھولے سے اٹھا کر بیڈ پر پٹخ رہی تھی۔ گھریلو ملازمہ بچے کو بیڈ پر رکھ کر تشدد کرتی رہی اور بعد ازاں گھر سے چوری کرکے فرار ہو گئی تھی۔ پولیس نے مدعی مطلوب کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کیا اورخاتون کو گرفتار کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں