پنجاب یونیورسٹی کی پروگرامنگ مقابلوں میں5پوزیشنیں

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی نے انٹرنیشنل کالجیٹ پروگرامنگ مقابلہ(آئی سی پی سی)میں حصہ لیا ۔۔
اورٹاپ بارہ میں سے پانچ پوزیشنیں اپنے نام کر لیں۔پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹیموں نے آئی سی پی سی 2024ء پاکستان ریجن میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے حاصل کئے ۔