سپیکر قومی اسمبلی کی مہتمم جامعہ اشرفیہ کی عیادت

لاہور (سیاسی نمائندہ)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جامعہ اشرفیہ میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی عیادت کی، حافظ اسعد عبید اور مولانا حافظ زبیر حسن سمیت دیگر علما سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سردار ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی اسلام اور ملک و قوم کیلئے خدما ت قابل فخر ہیں ۔