مغلپورہ :چھت پر کھیلتا 6سالہ بچہ اندھی گولی سے زخمی

مغلپورہ :چھت پر کھیلتا 6سالہ بچہ اندھی گولی سے زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ میں چھت پر کھیلتا چھ سالہ بچہ اندھی گولی کا شکار ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان کے مطابق مغلپورہ کے علاقے میں چھت پر کھلتے ہوئے 6سالہ عمر فاروق کو نامعلوم سمت سے آنے والے گولی حرام مغز کو چیرتی ہوئی گردن کے قریب رک گئی جسے تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس فائرنگ کرنے والے نامعلوم شخص کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں