لاہور ریجن کے 27 نادرا مراکز ہفتے کے روز بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لاہور ریجن کے 9 اضلاع میں 27 نادرا مراکز کو ہفتے کے روز بھی کھلا رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین نادرا کی ہدایت پر اقدامات شروع کردئیے گئے۔
اضلاع میں لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، وزیرآباد، نارووال، قصور اور اوکاڑہ شامل ہیں۔ مراکز کل 15 فروری سے ہفتے کے روز بھی صبح 8:30 تا 4:30بجے تک شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کی تجدید و اجرا کا آغاز کردیں گے۔