نجی اساتذہ کی چھٹی،امتحانی ڈیوٹی صرف سرکاری دینگے

نجی اساتذہ کی چھٹی،امتحانی ڈیوٹی صرف سرکاری دینگے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نجی اساتذہ کی امتحانی ڈیوٹی سے چھٹی کر ا دی گئی، اب صرف سرکاری ٹیچرز ہی نگرانی کریں گے۔ میٹرک میں دس ہزار اساتذہ کی ڈیوٹی لگے گی۔

تفصیل کے مطابق امتحانات میں نگرانی کے لئے پالیسی فائنل کر لی گئی، اب نجی سکولوں کے ٹیچرز کو نگرانی کی ڈیوٹی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں نجی عملے کو تعینات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ نقل مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے فیصلہ کیا گیا۔ سرکاری ٹیچرز کی ڈیوٹی بھی آٹو میشن کے تحت لگائی جائے گی۔ گزشتہ امتحانات نقل سکینڈل میں زیادہ تر نجی ٹیچرز ملوث تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں