یو ای ٹی میں گرین وال اور شجرکاری مہم کا آغاز

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یو ای ٹی میں پرائم منسٹر گرین یوتھ موومنٹ کے تحت گرین وال اور شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب انوائرنمنٹل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں ہوئی جس میں فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام فہد شہباز نے خصوصی شرکت کی اوراپنے نام کا پودا لگا کرشجرکاری مہم کا آغازکیا۔بعد ازاں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر حیات ،رجسٹرارمحمد آصف، پی آر او ڈاکٹر تنویر قاسم، چیئرمین انوائرنمنٹل ڈاکٹر عامر اخلاق اور دیگر فیکلٹی ممبران نے اپنے اپنے نام کے پودے لگاکر مہم میں حصہ لیا۔