کار سوار بیوپاریوں سے سوا 18 لاکھ نقدی، موبائل لوٹ لیے

موڑ کھنڈا(نامہ نگار)ڈاکوؤں نے کار سوار بیوپاریوں سے سوا 18 لاکھ نقدی اور 2 موبائل فونز لوٹ لیے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔۔۔
کوٹ دولت کے رہائشی وقاص، اسحاق تیلی ،رزاق تیلی، کاشف تیلی اور ڈرائیور ر اختر گزشتہ روز کارپر ڈیرہ غازی خاں منڈی سے مویشی خریدنے جا رہے تھے کہ حنیف شاہ سٹاپ پر 3 ڈاکوؤں نے گاڑی کے ٹائر پر فائر مارکرروکااور 18 لاکھ 22ہزار نقدی اور 2موبائل فون مالیت 30 ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے۔