13بجلی چور گرفتار، کنکشن منقطع

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) ایکین فاروق آباد شاہد نوید چٹھہ نے اپنی ٹیم اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ مل کر مشترکہ آپریشن کیا۔
دوران آپریشن متعدد بجلی چور پکڑے گئے جن میں سے 13بجلی چوروں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے اور تمام بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست متعلقہ تھانوں میں جمع کرا دی گئی جبکہ8ایف آئی آرز موقع پر رجسٹرڈ کرائی گئیں۔ بجلی چوری والے علاقہ میں سے ایل ٹی لائنز اتار لی گئیں۔ایکسین فاروق آباد شاہد نوید چٹھہ کی جانب سے بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے بھی ریکوری کی اور نادیندگان کو وارننگ بھی دی گئی۔