مسافر کا قیمتی سامان لیکر فرار 3 رکنی نوسرباز گروہ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو نے ٹھوکر کے قریب مسافر کا قیمتی سامان چرانے والا 3 رکنی نوسرباز گروہ گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق متاثرہ شہری نے گارمنٹس کا سامان رکشہ میں لوڈ کر ایا ،تاہم رکشہ ڈرائیور اپنے 2ساتھیوں کے ہمراہ سامان لے کر فرار ہوگیا۔ پی آر یو کی ٹیم نے ڈاکٹر ہسپتال کے قریب ملزموں رشید، عرفان اور فیصل کو رکشہ سمیت گرفتار کر لیا۔