ٹولنٹن مارکیٹ اپ گریڈیشن ، مالی معاونت کی درخواست

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)شہر کی تاریخی ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن اور ری ماڈلنگ کا منصوبہ جاری ہے۔ ایل ڈی اے نے ذاتی وسائل سے ترقیاتی کام کا آغاز کیا، تاہم فنڈز کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔
جس کے باعث منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے پنجاب حکومت سے مالی معاونت کی درخواست کی گئی ہے ۔ایل ڈی اے نے اپ گریڈیشن کے لئے پنجاب حکومت کو 19 کروڑ 29 لاکھ 98 ہزار روپے کے فنڈز کی سمری ارسال کرنے کی تیاری مکمل کر لی ، جبکہ بحالی کے لئے 18 کروڑ 73 لاکھ 76 ہزار 561 روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔مارکیٹ کی بحالی کا کام فروری 2025 میں شروع کیا گیا ، 3 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ۔ منصوبے کے تحت دکانوں کی اپ لفٹنگ، یونیفارم سائن بورڈز کی تنصیب، جدید ویسٹ ڈسپوزل سسٹم، ہاتھ دھونے کے سٹیشن، ٹوائلٹس اور صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظاماتکئے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔پراجیکٹ ٹیم نے مسائل اور پیش رفت بارے آگاہ کیا۔