سکول اساتذہ میں کھیلوں کے مقابلے کر انے کا اعلان

سکول اساتذہ میں کھیلوں کے مقابلے کر انے کا اعلان

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ تعلیم نے سکولزاساتذہ کے لئے صوبائی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

اس حوالے سے اجلاس میں مختلف سطح پر اساتذہ کے درمیان کرکٹ، بیڈمنٹن اور رسہ کشی جیسے مقابلے ہوں گے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا یہ مقابلے تحصیل، ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح پر منعقد کئے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں