عوامی تحریک کی جعفر ایکسپریس میں دہشت گردی کی مذمت

لاہور(نمائندہ دنیا)تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملہ اور معصوم مسافروں کو یرغمال بنانے اور انہیں شہید کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔
دہشت گردوں کا ریاست پر یہ حملہ سنگین غداری اور بغاوت ہے، اسے کچلنے کے لئے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے جائیں اور دہشت گردی کے اس سانحہ میں ملوث تمام کرداروں اور سہولت کاروں کو کٹہرے میں لا کر عبرتناک سزا دی جائے ۔