ویلفیئر بورڈ اجلاس ،مائنزورکرز کیلئے فلاحی اقدامات منظور

 ویلفیئر بورڈ اجلاس ،مائنزورکرز کیلئے فلاحی اقدامات منظور

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ پرویز اقبال کی زیر صدارت مائنز ویلفیئر بورڈ کا 60واں اجلاس ہوا، جس میں مائنز لیبر ویلفیئر کمشنر پنجاب ریاض احمد ، بورڈ ممبران اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اجلاس میں مائن ورکرز اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ، جن میں تعلیمی، صحت اور رہائشی سہولتوں میں بہتری کے اقدامات شامل ہیں۔اجلاس میں مائن ورکرز کے بچوں کے لیے پروفیشنل ڈگری پروگرامز میں 100 فیصد سکالرشپ کی منظوری دی گئی۔ میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں 85 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپس اور ای-بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایم ایل ڈبلیو کے تمام سکولوں میں ٹرانسپورٹ کی سہولت اور پینے کے صاف پانی کی مسلسل فراہمی کے لیے آر او پلانٹس کی تنصیب کی منظوری دی گئی، جبکہ ہر سکول میں سائنس اور آرٹس کے اساتذہ کے لئے بہترین ٹیچر ایوارڈ دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔ مائنز لیبر ویلفیئر ہسپتالوں میں ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈکس اور دیگر عملے کی آؤٹ سورسنگ کے ذریعے بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ 53 معذور کان کنوں کے لئے 95 لاکھ روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں