امتحانی ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ معاوضوں سے محروم

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے امتحان میں سپرنٹنڈنٹ کی ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ ایک سال بعد بھی معاوضوں سے محروم ہیں۔
گزشتہ سال انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے لئے سینکڑوں سنٹرز بنائے گئے تھے جہاں سکول اور کالج اساتذہ نے بطور سپرنٹنڈنٹس ذمہ داریاں ادا کی تھیں۔متاثرہ اساتذہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی بورڈ زطلبا سے ایڈوانس فیسیں وصول کرلیتے ہیں لیکن معاوضوں کی ادائیگی میں ہمیشہ تاخیر کی جاتی ہے ۔ اس دفعہ لاہور میں اس سلسلے میں غیر معمولی تاخیر دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ پنجاب کے دیگر بورڈز زیادہ تر معاوضے ادا کر چکے ہیں۔