پیسی ہسپتالوں میں بائیو میٹرک حاضری،ادویات فراہمی بارے اجلاس

پیسی ہسپتالوں میں بائیو میٹرک حاضری،ادویات فراہمی بارے اجلاس

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب سوشل سکیورٹی کمشنر محمد علی کی زیر صدارت ہیڈ آفس میں اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر میڈیکل لاہور گلبرگ، سٹی، ساؤتھ اور ساہیوال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں میڈیکل آؤٹ لیٹس میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی بائیو میٹرک حاضری، صفائی ستھرائی، ادویات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کا معائنہ کیا گیا۔ کمشنر محمد علی نے ہدایت کی کہ میڈیکل آؤٹ لیٹس کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے اور ورکرز کی رہنمائی کے لئے نمایاں جگہوں پر بورڈ زآویزاں کیے جائیں ،دوران ڈیوٹی ڈاکٹرز اوور کوٹ جبکہ دیگر عملہ یونیفارم لازمی پہنے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں