جامع مسجد شاہ زنجان لیڈی ایچی سن ہسپتال روڈ پر امام حسن مجتبیٰؓ کانفرنس

لاہور(سیاسی نمائندہ)سجادہ نشین پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا حضرت سیدنا امام حسنؓ کی زندگی اطاعت خدا اور رسول ؐ کا بے مثال نمونہ ہے۔
ان کا فرمان عالی شان ہے کہ تین برائیاں لوگوں کو تباہ کر دیتی ہیں۔تکبر سے دین مٹ جاتا اور حرص انسان کی جان کا دشمن ہے ۔ حسد انسان کے لیے برائی کا پیغام لانے والا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامع مسجد شاہ زنجان لیڈی ایچی سن ہسپتال روڈ پر سیدنا حضرت امام حسن مجتبیٰؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر کامران یوسف، پروفیسر ڈاکٹر آصف عمران، پیر سید ہاشم شاہ زنجانی، پیر سید فاخر محمد زنجانی ،قاری محمد تنویر و دیگر نے شرکت کی۔