ٍآبی پرندوں کی جھیلوں، تالابوں کی طرف واپسی شروع

لاہور(لیڈی رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ماحول، جنگلی حیات اور نایاب پرندوں کے لئے۔۔۔
حفاظتی اقدامات کے نتیجہ میں آبی پرندوں کی دو سال بعد پنجاب کی جھیلوں، تالابوں اور آبی ذخائر کی طرف واپسی شروع ہوگئی ہے اور فلمنگوز (گلابی بگلوں, لم ٹنگو) کی قطاریں اپنے آبی مسکنوں کی طرف لوٹ آئیں -جھیلوں، تالابوں اور آبی ذخائر کی مسلسل نگرانی، غیرقانونی شکار اور جال کے خاتمے سے ان پرندوں کو دوبارہ سازگار ماحول ملا ہے - مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نایاب جنگلی حیات، آبی اور نسلی بقا کا شکار پرندوں کی حفاظت کیلئے نگرانی کا جامع نظام لاگو کیا گیا تھا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب میں پہلی بار نایاب پرندوں اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے پیٹرولنگ کا آغاز کیا گیا تھا۔