نوجوان بلاول بھٹو کو اپنا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں:گورنر

نوجوان بلاول بھٹو کو اپنا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں:گورنر

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد نے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر کی قیادت میں گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

گورنر سے پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی، ویمن ہراسمنٹ کو برداشت نہیں کروں گا ،پیپلز پا رٹی طلبہ یو نین کی بحالی پر یقین رکھتی ہے مگر تعلیمی اداروں میں منفی پراپیگنڈا پر یقین نہیں رکھتی،عید کے فوری بعد کالجوں،یونیورسٹیوں کے دورے شروع کر کے نوجوان نسل کو بلاول بھٹو کا پیغام پہنچاؤں گا۔ کالج وںاور یونیورسٹیوں میں ماردھاڑ کی سیاست کو ختم کرنا ہے ،نوجوان نسل بلاول بھٹو کو اپنا وزیزاعظم دیکھنا چاہتی ہے ،ایک سیاسی جماعت نے نوجوان نسل کو ملکی اداروں کے خلا ف ورغلا کر طلبہ کا کردار خراب کرنے کی کوشش کی۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملکی کی سلامتی اور اداروں کی بہتری کے لئے کام کیا۔پیپلزپا رٹی کے کارکن اور سٹوڈنٹس اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں۔ پی ایس ایف کے سٹوڈنٹس پیپلزپارٹی کا چہرہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں