ریلوے پریم یونین کا ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف مظاہرہ

ریلوے پریم یونین کا ملازمین کو تنخواہوں  کی عدم ادائیگی کیخلاف مظاہرہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)پاکستان ریلوے پریم یونین سی بی اے لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام ڈی ایس آفس کے باہر ٹی ایل اے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

مظاہرین نے بتایا انہیں3ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔ صدر لاہور ڈویژن فیاض احمد شہزاد ،سیکرٹری خضر حیات بیگ ،جمیل ملک ،ریاض آسی اور دیگر نے مطالبہ کیا ملازمین کو عیدسے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے ۔انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں